دنیا

سعودی عرب سے یمن محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ۔فرانسیسی صدر

فرانس کے صدر ایمنوئیل میکرون نے سعودی عرب سے یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فرانسیسی صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا یمن کا محاصرہ بالکل ختم کردینا چاہیے۔
فرانسیسی صدارتی محل کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ فرانس کے صدر نے یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طبی اور غذائی اشیاء یمنی عوام تک پہنچنے کی اجازت دے اور یمن کا محاصرہ فوری طور پر ختم کردے۔

سعودی عرب کی یمن پر گذشتہ تین سال سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں یمنی بچے ،عورتیں اور بوڑھے شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button