ایران

یمن پر سعودی عرب کی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں

شیعت نیوز (تہران )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "بھرام قاسمی” نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے ایک بازار پر بمباری کی ہے جبکہ گذشتہ کئی دنوں سے وہ یمن کے مختلف علاقوں کو مسلسل جارحیت کا نشانہ بنارہا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں یمنی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

قاسمی نے مزید کہا کہ جب بھی سعودی عرب جنگ کے میدان میں یا مختلف علاقوں میں کسی آپریشن میں ناکام ہوتا ہے تو وہ اپنے بدلے کی آگ یمن پر حملے کرکے بجھاتا ہے جس کے نتیجے میں بے شمار معصوم بچوں اور خواتین سمیت عام شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ افسوس اور حیرت کا مقام ہے کہ ان حملوں میں امریکا کے مہلک ہتھیاروں کا استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی اس پر رد عمل بھی نہیں دکھاتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button