مقالہ جات

عالمی حالات حاضرہ پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مختصر اور جامع تجزیہ

امریکی صدر کی نئی nationalism security strategy کا نچوڑ اور بنیادی محور یہ هے کہ وہ دنیا میں اپنے تسلط کو باقی رکھنے کے لئے اپنی پوری کوشش کرے گا. اس وقت امریکہ مختلف حوالوں سے مشکلات کا شکار هے.

?1.امریکہ کی هئیت حاکمہ یعنی ٹرامپ کی اپنی ٹیم اندرونی اختلافات اور باہمی کچهاؤ کا شکار هیں .دو مختلف لابیوں آپس میں الجھی هوئی هیں، جس کی وجہ ٹرامپ کی ٹیم کے مختلف لوگ وائٹ هاؤس سے جا چکے هیں یا نکالے جا چکے هیں اور شاید آئندہ آنے والے دنوں میں اور لوگ بھی ٹرامپ سے جدا هوں. یہ ان اندرونی چیلنجز میں اے ایک اهم چیلنج هے جو ٹرامپ انئتظامیہ کو درپیش هے.
?2 مزید بر آن ٹرامپ بین الاقوامی سطح پر ایسے فیصلے اور اقدام کر رہا هے جو امریکہ کو تنہا کر رهے هیں. جس میں 11 ایشین ممالک کے تجارتی معاہدے سے اپنے آپ کو الگ کرنا، عالمی ماحولیات لے معاہدے سے نکلنا جب کہ پورا یورپ اس سے نالاں تھا اور پھر یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ اعلان کرنا، اس طرح کے دیگر اقدامات نے بین الاقوامی سطح پر امریکہ کو اور زیادی منزوی اور منفور بنایا گے.
?3.دنیا میں طاقت کے بل بوتے پر، تخریب، دھونس حکومتوں کی اکھاڑ پچھاڑ اور دنیا کے امن کو تہ و بالا کرنے کی اسٹریٹیجیز، دهشت گردی کو وجود دینا، ملکوں کے باہمی تعلقات کو خراب کرنا، ملکوں کے اندر بے جا مداخلت ،اپنا کام نکل آنے پر اپنے بظاہر allies کو استعمال شدہ tissue paper کی طرح پھینک دینا، تنہا اپنے مفادات کو دیکھنا اور دوسرے ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہ کرنا، بلکہ دوسرے ملکوں کو توڑنے کے منصوبے بنانا اور اقدام بھی کرنا، یہ سب وہ حقائق هیں جنکی وجہ سے امریکہ کے دوست اور دشمن امریکہ پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، بلکہ اب تو امریکہ کے بہت سے allie بھی امریکہ کے مخالف مقاومت کے بلاک، روس اور چین پر زیادہ اعتماد کرنے لگے هیں.انہیں ڈر هے کہ امریکہ کہیں همیں راستے میں نہ چهوڑ دے.امریکہ جس طرح سے اپنے حامی ملکوں کا سرمایہ لوٹ رها هے اور اسکے علاوہ اپنی جنگ افروزی کی اسٹریٹیجیز کی وجہ سے انہیں جنگوں میں دھکیل رها هے ،یہ سب همارے سامنے هے، دوسری طرف مقاومت، روسی اور چین کی اسٹریٹیجیز بالکل اس کے برعکس هیں. یہ ملک توڑنے، ممالک میں puppet حکمران لانے ،دهشگردی اور جنگوں ، اور ملکوں کو تباہ و برباد کرنے اور مختلف ممالک کو آپس میں الجھانے کے مخالف هیں، جس کی وجہ سے امریکہ کے allies بھی اس بلاک آوران ممالک کو اعتماد کی نگاہ سے دیکھتے هیں.
?4.اس وقت ایشیا میں امریکی عزائم کو مقاومت، روس اور چین کی شکل میں اور عالمی سطح پر ملکوں میں عوامی بیداری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر چیلنجز کا سامنا هے. جس کی وجہ سے امریکہ کی ٹرامپ اسٹریٹیجیز کی ناکامی یقینی اور حتمی هے.

☝️البتہ پاکستان کے دن بدن بڑھتے هوئے داخلی بحران اور پاکستان اور ایشیا مخالف قوتوں کے باہمی عزائم کا آپس میں تعلق توجہ طلب هےجن مقاصد کے لئے 2006 میں حزب اللہ پر حملہ کیا گیا اور پھر جنگوں اور حملوں کی ایک سیریز هے انہی مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان میں بحران کهڑے کئے جارهے هیں اور پاکستان کو sandwich بنایا جا رہا هے؛ پاکستانی ذمہ داروں کو انتھائی دانشمندی سے ان عالمی ساذشوں کا مقابلہ کرنا ہے

*فاعتبروا یا اولی ألابصار*

متعلقہ مضامین

Back to top button