دہشتگردی کا خطرہ، وفاق نے صوبوں سیکورٹی بڑھانے کا مراسلہ جاری کردیا
شیعیت نیوز : قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے قانون نافذکرنے والے اداروں کوایک مراسلہ جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کے کمانڈر صبغت اللہ نے 3خودکش بمباروں کوپاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا ہے۔ مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ان دہشت گردوں کے ہدف کاعلم ناہوسکا ہے ،خیال کیاجارہاہے کہ ان دہشت گردوں کاتعلق سوات سے ہے اور ان کی عمروں کااندازہ 20تا25برس لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ میں پولیس سمیت تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ ان دہشت گردوں کی ممکنہ کاروائیوں کے تدارک کی خاطر سخت ترین اورفول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اورکرسمس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ دریں اثناء وفاقی حکومت نے بھی وزارت داخلہ کے ذریعے صوبائی حکو متو ں اورتمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔