فلسطینی قوم کے حق میں اقوام متحدہ کی قرارداد منظور

20 دسمبر, 2017 13:03

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کی منظوری دے کر فلسطین کے مستقبل کے بارے میں فلسطینی قوم کے حق پر تاکید کی ہے۔دنیا کے ایک سو چھییتر ملکوں نے اس قرارداد کی حمایت میں اور امریکہ سمیت سات ملکوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور چار ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس قرارداد کی بنیاد پر بیت المقدس کی ماہیت اور یا آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بارے میں کسی بھی قسم کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس تشکیل پا رہا ہے جس میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

7:30 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔