یمن

یمنی فوج کا سعودی اتحادی فوج پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ جوف کے اللبنات نامی علاقے میں موجود سعودی اتحادی فوج کے مرکز پر قاہر 2 نامی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل ٹھیک نشانے پرلگا ہے اور اتحادی افواج کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے حسب معمول یمن کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ یمنیوں کا کہنا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے صوبہ حجہ کے علاقے میدی پر 4 بار بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی لڑاکا طیارے روزانہ کے بنیاد پر نہتے یمنی شہریوں پر بمباری کررہے ہیں، سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور اس ملک کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button