پاکستان

طالبان سے ہمیں کوئی شکایت نہیں، نواز لیگی گورنر سندھ محمد زبیر

شیعیت نیوز: مسلم لیگ ن کے سندھ میں موجود گورنر نے کہا کہ انہیں طالبان سے کوئی شکایت نہیں ہے بلکہ صرف طالبان کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

 چینل 24 کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ انہیں طالبان سے کوئی شکایت نہیں ہے، بس انکے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

گورنر سندھ سے کوئی پوچھے کہ انہیں طالبان سے کیوں کوئی شکایت نہیں؟ کیا طالبان نے پاکستان کے ساٹھ ہزار شہریوں کو قتل نہیں کیا؟ کیا طالبان کی وجہ سے آج پاکستان دنیا بھر میں دہشتگردی کے حوالے سے مشہور نہیں؟ کیا طالبان کی سوچ یعنی تکفیریت سے محمد زبیر اور انکی جماعت کو کوئی شکایت نہیں؟ اس بیان سے واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور جناب محمد زبیر صاحب بھی نظریہ طالبان یعنی شدت پسند ی ، دین کے نام پر دہشتگردی، تکفیریت اور جہالت کے حامی ہیں۔

دھیاں رہے کہ گورنر سند ھ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت دیا گیا ہے کہ جب طالبان دہشتگردوں کے ملک خداداد کی اقلیت پر حملہ کرکے آٹھ افراد کا قتل کیا اور معتدد زخمی ہوئے، جبکہ چند دنوں قبل ہی پشاور میں دو سال قبل طالبان درندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی برسی منائی گئی تھی۔

گورنر سندھ کا یہ بیان طالبان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی شہداء، پاک افواج کے جوانوں کے خانوادہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے معترادف ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کو طالبان اور اسی جیسی تکفیری دہشتگردوں کی حامی جماعت قرار دیا جاتا ہے اور انکے دور اقتدار میں ہمیشہ ان دہشتگردوں کو کھولی چھوٹ دی گئ ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button