یمن پر سعودی جارحیت میں 13 یمنی شہری شہید
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے قرین علاقہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 یمنی شہری شہید ہوگئے۔
سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ شبوہ کے علاقوں «بیحان» اور«عقبه» پر 15 مرتبہ حملے کئے اب تک ان حملوں سے جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
ادھر الحدیدہ میں بھی سعودی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمن پر امریکہ کی حمایت سے مجرمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں 30 ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔








