لبنان

لبنا نی دارلحکومت بیروت میں برطانوی خاتون سفارت کار قتل

بیروت: لبنانی دارالحکومت بیروت سے برطانوی خاتون سفارت کار کی لاش ملی ہے۔ لبنانی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت سے 30 سالہ برطانوی خاتون سفارت کار ریبیکا ڈائکس کی لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریبیکا ڈائکس بیروت میں برطانوی سفارت خانے میں کام کرتی تھیں اور ان کی لاش موٹروے کے ساتھ پڑی ہوئی ملی۔

لبنانی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون سفارت کار کو قتل کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ خاتون سفارتکار ریبیکا ڈائکس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button