پاکستان

سراج الحق کی وہابی فوجی اتحاد سے القدس آزاد کروانے کی امید

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک امریکی فیصلے کی واپسی تک امریکا سے اپنے سفیر واپس بلالیں، عالم اسلام کے حکمران امریکا کے خلاف جرات مندانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے مسلم عوام کے احساسات و جذبات کی ترجمانی کریں۔ انہوںنے امید کا اظہار کیا کہ وہابی فوجی اتحاد سے مسلمانوں کے قبلۂ اول بیت المقدس اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح طور پر اپنے ایجنڈے کا اعلان کرے گا، القدس کی آزادی کی جدوجہد مقدس جہاد ہے ، آج کے عظیم الشان ملین مارچ کا اعلان ہے کہ ہم اس مقدس جہاد میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل کو بیت المقدس کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی فیصلے کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ حکمران خواہ سوتے رہیں مسلم عوام اور نوجوان زندہ اور بیدارہیں، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔وہ جماعت اسلامی کے تحت حسن اسکوائر، مین یونیورسٹی روڈپر ’’القدس ملین مارچ‘‘ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ مارچ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،ملی مسلم لیگ کے نائب صدر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،مجلس علماء شیعہ کے رہنما علامہ مرزا یوسف ،سابق سٹی نائب ناظم کراچی طارق حسن، جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ،مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا اعجاز مصطفی اور دیگرنے بھی خطاب کیا

متعلقہ مضامین

Back to top button