لبنان
لبنان کا فلسیطن میں اپنے سفارت خانے کو منتقل کرنے پر غور
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے بعد اور وہاں اپنا سفارت خانے کو منتقل کرنے کے اعلان کے بعد لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی اقدام کے جواب میں لبنانی کابینہ کو بیت المقدس میں لبنانی سفارت خانہ کھولنے کی غرض سے سمری بھیج دی ہے اور اس ضمن میں ان کی بات فلسطینی صدر سے بھی ہوچکی ہے جنہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد بیت المقدس میں ایک جگہ لبنانی دفتر خارجہ کو سفارت کے قیام کے لیے دیں گے ۔
واضح رہے کہ ترکی میں منعقدہ ہونے والے او آئی سی اجلاس میں اسلامی ممالک نے بیت المقدس صیہونیوں کے زیر قبضہ فلسطینی دارالحکومت قرار دیا ہے۔