پاکستان

16 دسمبر ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، وزیر اعظم

شیعیت نیوز: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم جیسی قربانیاں شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، اس واقعے کے بعد قوم نے دہشت گروں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنےکاارادہ کیا ۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر 2014ء کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکست دی اور ان کی دن رات کی محنت اور قربانیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور شہداء کے خون سے لکھے اس باب کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button