لبنان

غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی وعدہ الہٰی ہے، لبنانی اہلسنت عالم دین

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورعلمائے مقاومت کی یونین کے سربراہ ’’شیخ مہر حمود ‘‘نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ القدس کے خلاف ٹرمپ کا فیصلہ خود امریکہ کیلئے مشکلات پیدا کردےگا کہاہےکہ غاصب اسرائیل کی مکمل نابودی وعدہ الہٰی ہے۔

انہوں نے اسلامی مقاومت کے تسلسل کی تاکید کرتے ہوئے کہاکہ مقاومت کا آپشن ابھی بھی ہمارے پاس موجود ہے اورامریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم القدس منتقل کرنے کے فیصلے سے خود امریکہ کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ مقاومت کا ماڈل دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بہترین ماڈل ہے اوراسے بارہا ثابت کیاجاچکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کے فیصلے نے عرب اقوام کو جہالت سے بیدار کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی نواز ٹرمپ نےگزشتہ ہفتہ وائٹ ہاؤس سے ایک خطاب میں اعلان کیا تھا کہ وہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کررہے ہیں اوراس لئے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button