مقبوضہ فلسطین

82 فیصد فلسطینی سعودی حکومت پر اعتماد نہیں کرتے؛ سروے رپورٹ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) رام اللہ میں موجود فلسطینی سیاسی تحقیقاتی ادارے نے ٹرمپ کے قدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے بارے ایک سروے کیا ہے۔جس کے مطابق75فیصد افراد نے امارات کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک علاقے کے قیام کے منصوبے کو رد کیا ہے۔

الوطن نیوز نے لکھا ہے 75فیصد افراد نے امارات کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک علاقے کے قیام کے منصوبے کو رد کیا ہے۔82فیصد سعودیہ اور مصر پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔45فیصد افراد ٹرمپ کے فیصلے پر مسلح اقدام کرنے کے حق میں ہیں، اور 70فیصد محمود عباس کا استعفا چاہتے ہیں۔

مبصرین کے مطابق اس سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی نیشنل اتھارٹی اور محمود عباس کی محبوبیت کا اندازہ ہوتا ہے۔76فیصد کا کہنا ہے کہ عرب ممالک آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی توجہ فلسطینی مسائل پر نہیں ہے۔

71 فیصد کے مطابق سنی عرب اتحاد، اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف اتحاد بنا رہے ہیں، 21 فیصد کے مطابق عرب ممالک اسرائیل سے اتحاد نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button