مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

مغربی کنارے پر نہتے فلسطینی بچوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بربریت کی ہر حد پار کر دی، احتجاج کرنے والے بچوں کو گھسیٹ کر تحویل میں لینا اور انہیں ایک سیل میں قید کرنا شروع کردیا ہے۔

سفاک صیہونی فوجی فوٹیج بنانے والوں پر بھی چڑھ دوڑے ۔ اسرائیلی فوجیوں کی حیوانیت پر ٹویٹر اکاؤنٹ پر ریمارکس دینے پر یہودیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

در ایں اثنا صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کو بھی کئی بار بمباری کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے شہر خان یونس کے مغرب میں حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام بریگیڈ کی البحریہ فوجی چھاؤنی پر ایک میزائل فائر کیا۔

صیہونی فوجیوں نے ساتھ ہی ایک اور میزائل البحریہ فوجی چھاؤنی کے قریب فائر کیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی غزہ پٹی کے علاقے بیت لاہیا پر بمباری کر کے کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ جمعے سے اب تک صیہونی فوجیوں کے حملوں میں چھے فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button