پاکستان

کراچی سے تعلق رکھنے والا سپاہ صحابہ کا دہشتگرد شام میں واصل جہنم، لاش کراچی آگئ

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی سپاہ صحابہ کا کارکن داعشی دہشتگرد شاہ زیب بلوچ شام میں شامی فوجیوں کے ہاتھوں واصلِ جہنم ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شام میں جاری داعش کے خلاف جنگ کے اختتام کے بعد داعش دہشتگردوں کی لاشوں کو انکے ممالک روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ بچ جانے والے دہشتگرد فرار اختیار کرگئے ہیں یا شامی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد شاہ زیب کی لاش بھی اطلاعات کے مطابق کراچی لاگئی ہے، شاہ زیب لیاری میں کالعدم دہشتگرد تکفیری جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کارکن تھا جو ۲۰۱۲ میں داعش کے ساتھ دیگر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے شام گیا تھا، جہاں کچھ دنوں قبل ہی شامی فورسز نے اسے واصل جہنم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش عالمی دہشتگرد تنظیم ہے جس میں کئی ہزار پاکستان سے تعلق رکھنے والی تکفیری دہشتگرد شامل ہیں، جبکہ کالعدم جماعتوں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ سمیت دیگر نے داعش کی خفیہ بیعت کی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button