مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے مفتی شیخ عکرمہ صبری

قدس شریف کے سابق مفتی شیخ عکرمہ صبری نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی اسرائیل کو ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کو عملی جامہ پہنائے۔

شیخ عکرمہ صبری نے عرب ملکوں سے درخواست کی کہ وہ امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور باہم متحد رہیں۔

فلسطین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ہلال احمر نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک سے ستاون فلسطینیوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

اس درمیان بیت المقدس میں یافا شاہراہ پر مرکزی بس اسٹاپ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں ایک پچیس سالہ صہیونی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے مشرقی رام اللہ میں واقع عوفرا کالونی کے قریب صہیونیوں کی کالونی کے باشندوں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ کی خبر دی ہے، اور اعلان کیا ہے کہ اس واقعے میں کوئی صہیونی زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button