دنیا
ملائیشین فوج امریکی فیصلے کیخلاف کارروائی کیلئے ھمہ وقت تیار ہے، وزیر دفاع
ملائیشیا کے وزیر دفاع ھشام الدین حسین نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج قدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے پیش نظر امریکا کے اس فیصلہ کیخلاف کارروائی کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
ملائیشیا کی سرکاری نیوز ایجنسی برما نے کے مطابق وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ہم ہر وقت امریکا کے اس فیصلہ پر کارروائی کرنے کے لئے تیار ہیں، ملائیشین آرمی ہم اپنے رہبر اعلیٰ کے فرمان کے منتظر ہیں، آو مل کر دعا کریں کہ اس تنازعہ کا نتیجہ افراتفری اور انتشار پر منتج نہ ہو۔
ٹرمپ کی جانب سے قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر اسلامی ممالک سمیت دیگر ممالک کی طرف سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ تمام اسلامی ممالک کے مختلف شہروں اور یہاں تک کہ مغربی ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔