دنیا

شام و عراق سے شکست کے بعدداعش کے فرار دہشتگرد افغانستان میں جمع ہوگئے، رپورٹ

شیعیت نیوز: شام میں حز ب اللہ فورسز سے بری طرح شکست کھانے کے بعد امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ داعش دہشتگرد افغانستان میں جمع ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دہشتگرد فرانس، الجیریاسمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ، جو سمالی افغانستان میں داعش کے دھڑے سے جاملے ہیں، میڈیا کے مطابق پہلی بار داعش میں فرانس سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور ذرائع نے اسکی تصدیق بھی کردی ہے۔

افغان صوبہ جوزجان کے ضلع درزاب کے گورنر باز محمد داوڑ کے مطابق نومبر کے مہینہ میں فرانس و الجیریا، تاجک اور چیچنیا سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد داعش میں شامل ہوئے ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو شام وہ عراق میں داعش کی شکست کے بعد فرار اختیار کرکے یہاں پہنچے ہیں، باز محمد کے مطابق جوز جان صوبہ میں 200 دہشتگردوں کو خودکش حملوں کی تربیت کے لئے ایک کیمپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

گورنر جوز جان کے ترجمان محمد رضا کے مطابق مختلف ذرائع سے اطلاعات ہیں کہ علاقہ میں فرانسسی زبان بولنے والے ایک مرد و عورت کو دیکھا گیا ہے جو دہشتگردوں کو خودکش حملوں اور بارودی سرنگین بچھانے کی تریبت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں حزب اللہ گروہوں نے داعش کو بری طرح شکست سے دوچار کیا ہے، لہذا اب امریکا و اسرائیل سمیت دیگر عالمی دہشتگرد ریاستوں نے داعش کے بھاگے ہوئے دہشتگردوں کو افغانستان میں پناہ دینا شروع کردیا ہے، جو ناصرف افغانستان بلکہ خطے کے لئے بھی خطرناک ہے۔عالمی ماہرین کے مطابق داعش کا اگلا ہدف افغانستا ن اور پاکستان ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button