مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس کی بمباری

شام میں بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران شام میں ساڑھے پانچ سو کے قریب پروازیں انجام دی ہیں اور مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے تیرہ سو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب روس کی مسلح افواج کے آپریشن ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل سرگئی رودسکوئے نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے آخری ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے روسی طیاروں کے بمباری کے بعد، دریائے فرات کے گیارہ کلومیٹر کے ساحلی علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا۔شامی فوج اور مزاحمتی محاذ کے دستوں نے انیس نومبر کو مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شہر البوکمال کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا۔ البوکمال شام میں دہشت گردوں کے زیر قبضہ آخری شہر تھا جس کے بعد شام میں داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوگیا۔شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے دیگر اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پیدا کیا گیا تھا جس کا مقصد خطے کے حالات کو اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button