مشرق وسطی

حقوق کے ممتاز بحرینی رہنما نبیل رجب کے خلاف مقدمے کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی

منامہ:انسانی حقوق کے ممتاز بحرینی رہنما نبیل رجب کے خلاف مقدمے کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔

آئندہ سماعت پر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ نبیل رجب کے وکیل کی جانب سے حکومتی بے بنیاد الزامات کے خلاف دفاعی حتمی دلائل مکمل کر لئے جائیں گے ۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق نبیل رجب کو جمعرات کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سماعت کو سننے کے لئے میں بحرین مین موجود یورپی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک کے سفارتی اہلکار بھی موجود تھے ۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ کی قائم کردہ عدالت پہلے ہی نبیل رجب کو جولائی 2017میں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اب یمن پر سعودی جنگی اتحاد کی بمباری کی سوشل میڈیا پر تنقید کا الزام اور جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کی مذمت کے حکومتی الزامات کے تحت قائم مقدمے میں15سال تک کی مذید قید کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button