دنیا

مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف امریکی سازش، ۴۱ ملکی سعودی اتحاد اب کیا کرے گا۔

شیعت نیوز: ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں نے امریکی ملعون صدر کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہےاور اس کو ایک ناجائز ریاست کا درالخلافہ قرار دینا صہیونی سازش کا حصہ ہے ۔ سوال یہ ہے کہ امریکی اعلان کے خلاف عالم اسلام کے تحفظ کے لئے بنائے جانے والے نام نہاد سعودی اتحاد کا رد عمل کیا ہو گا ۔سعودی اسلامی اتحاد کا اصل مقصد تو آلِ سعود کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، مگر کیا اب مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف اس صہیونی سازش کے خلاف کوئی آواز اٹھائیں گےیا آلِ سعو داور اسرائیل کے گھٹ جوڑ کا تحفظ کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہونے والی اس سازش پر خاموش رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button