یمن

ہمارے پاس دشمن کے ہوش اڑا دینے والے وسائل موجود ہیں، شرف لقمان

یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "دارالحکومت صنعا میں حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور صوبہ بھر میں امن و سکون پایا جاتا ہے۔”

یمنی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعا کے تمام علاقے مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی عبداللہ صالح نے جو کچھ کیا اچھا نہیں کیا ہے، انہوں نے اپنی تاریخ کو تباہ کردیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات پر کروز میزائل سے حملہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یمن کے مسلح افواج کے پاس ایسے وسائل موجود ہیں جو دشمن کے ہوش اڑانے کے لئےکافی ہیں۔

شرف لقمان کا کہنا تھا کہ یمن کی مسلح فوج کے پاس کروز میزائل کی ٹیکنالوجی اور میزائل بنانے کے تمام تر وسائل موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے کل بروز اتوار کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے جوہری پاور پلانٹ پر ایک کروز میزائل فائرنگ کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی تاہم متحدہ عرب امارات نے میزائل حملے کو مسترد کیا تھا۔

یاد رہے کہ یمنی دارالحکومت صنعا میں انصار اللہ اور یمن نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں علی عبداللہ صالح بھی مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button