یمن

برقعہ میں فرار ہوتے ہوئے یمن کا سابق آمر علی عبداللہ صالح واصل جہنم

شیعت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کا سابق آمر اور صدر علی عبداللہ صالح برقعہ میں فرار ہوتے ہوئےحوثی مجاہدین کے ہاتھوں واصل جہنم ۔ شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق یمنی صحافی حسین البخاتی نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح صناء سے فرار ہوتے ہوئےنامعلوم مجاہدین کے ہاتھوں جہنم واصل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ آلِ سعود نے دبئی میں موجود علی عبداللہ صالح کے بیٹے کے ذریعہ معاہدہ کیا تھا اور ۲ دن قبل علی عبداللہ صالح اور اسکے حامیوں نے باقاعدگی کے ساتھ یمن خانہ جنگی کا آغاز کر دیا تھا جس کے بعد حوثی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے علی عبداللہ صالح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس غداری سے باز رہے ۔ صناء میں گزشتہ دو روز سے جاری شدید خانہ جنگی میںاب تک کی اطلاعات کے مطابق ۱۰۰ سے زائد یمنی مسلمان شہید ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button