یمن

یمن پر سعودی عرب کی درندگی بچوں سمیت 11 یمنی شہید اور زخمی

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے شہر سحار میں ایک عام شہری کے گھر کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں تین بچے اور چار خواتین شہید جبکہ چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کی صبح، صوبہ عمران میں بھی کئی رہائشی اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں سعودی فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔
یمنی فوج نے سعودی جارحیت میں شریک متحدہ عرب امارات کی ایٹمی تنصیبات کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔ یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح ابوظہبی میں واقع براکہ نامی ایٹمی تنصیبات کو میزائیل سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف یہ میزائل حملہ ان کوششوں کے جواب میں کیا گیا ہے جو وہ سعودی عرب کے ساتھ اس ملک کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button