لبنان

حزب اللہ کی کامیابیاں اسرائیل کے لئے مصیبت بن رہی ہیں

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) روئٹرز نے شام میں داعش کی شکست میں حزب اللہ کے کردار کے بارے میں لکھا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے لیے دردِ سر بن گیا ہے۔اس رپورٹ کے آغاز میں جنرل قاسم سلیمانی کا رہبر انقلاب اسلامی کو لکھے گئے خط کا ذکر کیا جس میں جنرل سلیمانی نے داعش کی شکست میں حزب اللہ کے کردار کی تعریف کی تھی۔

روئٹرز نے لکھا ہے کہ: حزب اللہ 2011 میں عرب ممالک کے بحران سے آسانی سے نکل گیا تھا، اور اب مزید طاقتور ہو گیا ہے، جو امریکہ، اسرائیل اور سعودیہ کے لیے پریشانی کی وجہ ہے۔

اسرائیل اس بات سے پریشان ہے کہ ایران اور حزب اللہ شام میں مستقل اڈہ نہ بنا لیں، اس لیے اسرائیل ایران سے جنگ کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button