ال سعود کے خلاف خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری کو 7 سال قید با مشقت کی سزا

29 نومبر, 2017 13:58

سعودی عرب کیخلاف خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد السلمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ سزا کویت کی فوجداری عدالت نے سنائی ہے۔

کویت کے القبس اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کویتی شہری نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر سعودی عرب کیخلاف خبریں جاری کی تھیں جس پر انہیں فوجداری عدالت کا سامنا کرنا پڑا۔

پبلک پراسیکیوشن نے چند روز قبل ایک اور کویتی شہری عبداللہ الصالح کا معاملہ فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا تھا جس پر سعودی عرب، امارات اور بحرین کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام تھا تاہم الصالح کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

6:21 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔