لبنان

حزب اللہ کی طاقت سے اسرائیلی وزیر اعظم حواس باختہ،سید حسن نصراللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی

تل ابیب : فلسطینی سرزمین پر ناجائز طور پرقائم غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرلسید حسن نصراللہ کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی و زیرا عظم بنیامن نیتن یاہو نے اسرائیل کے لئے موجود خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کی توانائیوں کے سلسلے میں سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں انہیں قتل کی دھمکی دی ہے۔

غاصب صہیونی فوج کے ترجمان رونین مانیلیس کا کہنا ہے کہ لبنان کیساتھ اگلی جنگ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی و زیر اعظم نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کو نشانہ بنانے میں سنجیدہ ہے، اگلی جنگ میں سید حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے لبنانی اور فلسطینی مسلمانوں کو اس قسم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر مسلمانوں کی جانب سے کسی امریکی یا صہیونی عہدیدار کو اس قسم کی دھمکی دی جاتی تو مغربی میڈیا سمیت بعض نام نہاد اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ ان کو دہشتگرد قرار دیتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button