سعودیہ محمد بن عبدالوہاب کے زمانے سے وہابیت کی حمایت کر رہا ہے:شیخ بدری المدن
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودیہ محمد بن عبدالوہاب کے زمانے سے وہابیت کی حمایت کر رہا ہے۔ تیونس یونیورسٹی کی انجمن محمدی کے سربراہ شیخ بدری المدنی نے ذرائع ابلاغ کی بین الاقوامی یونین کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ: سعودیہ ایک گناہ کار انسان کی طرح ہے جو اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈال دیتا ہے، اس علاقے میں جو دہشتگردی کر رہا ہے اس کو سب جانتے ہیں، سعودیہ محمد بن عبدالوہاب سے اب تک تکفیریت کی حمایت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا: تیونس کی عوام نے شروع سے ہی تکفیریت کا مقابلہ کیا ہے، کیونکہ تیونسی عوام، صوفی طریقے کے قائل تھے۔
انہوں نے مزید کہا: سعودیہ اتحاد کے لیے ایک کانفرنس تک منعقد نہیں کرتا کیونکہ اس کو اس کام میں کوئی رغبت ہی نہیں ہے، ان کی باتوں سے ان کی جہالت کا اندازہ ہوتا ہے۔
سعودیہ ان کاموں سے اسلام کو بدنام کر رہا ہے، دنیا ترقی کر رہی ہے، اور سعودیہ ہمیں پیچھے لے کر جانا چاہتا ہے، پر اس خدا کا شکر ہے جو اپنے نور کو کمال تک لے جا رہا ہے۔