سعودی عرب

سعودی عرب امریکا سےکم تباہی پھیلانے والا اسلحہ خریدےگا

سعودی عرب نے امریکی دفاعی کنٹریکٹرز سے سات ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔تاہم امریکا میں کئی قانون دان اس معاہدے پر اعتراض کر سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارہ رائٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مئی میں دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک نے 110 ارب ڈالر کے عسکری معاہدے کیے تھے اور یہ ڈیل بھی انہی بڑے معاہدوں کا ایک حصہ ہے۔
سعودی حکومت شہری ہلاکتوں میں کمی کی خاطر بنایا جانے والا یہ جدید اسلحہ ریتھین اور بوئنگ نامی دو کمپنیوں سے خریدے گی۔ تاہم اس تناظر میں زیادہ تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہے۔
لیکن امریکا میں کئی قانون دانوں کو خدشہ ہے کہ سعودی عرب امریکا سے حاصل کردہ اسلحہ یمن جنگ میں استعمال کرسکتاہے اور وہاں سعودی عسکری اتحاد کی فوجی کارروائیاں شہری ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button