سعودی عرب

سعودی عرب میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم و برہم

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی مفلوج اور درہم و برہم ہوگیا جبکہ سڑکیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔ جدہ ، مدینہ اور مکہ میں طوفانی بارش ہوئی ،تبوک میں ژالہ باری کے بعد حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔ ژالہ باری اور طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج اور در ہم و برہم ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے آج بھی تعلیمی ادارے بند رہے ،جدہ ائرپورٹ سے پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button