لبنان

عرب لیگ کے وزراء خارجہ کا بیان مضحکہ خیزاوربے بنیاد ے اس بیانیہ کی کوئی اہمیت نہیں

لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حزب الله کی جانب سے یمن کو بیلسٹک میزائل کی فراہمی سے متعلق عرب لیگ کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

سید حسن نصرالله نے عرب لیگ کی جانب سےایران اورحزب الله کے خلاف بیان پرسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب الله کودہشتگرد قرار دینے اورایران کو دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے الزامات نئے نہیں ہیں اور دشمنوں کی جانب سے اس قسم کے الزامات ماضی میں بھی لگائے گئے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے آخری شہرالبوکمال کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیاہے اوریہ آخری شہر تھا جو داعش کے قبضہ میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ داعش کا شام سے خاتمہ ہوگیا ہے اورعراقی فورسز شام کی سرحد کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ البوکمال میں داعش کو امریکی سرپرستی اور پشتپناہی حاصل تھی امریکہ بظاہر داعش کے مقابلے کے بہانے داعش کو تحفظ فراہم کررہا تھا ۔

سید حسن نصر اللہ نے سعد حریری کے استعفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری ابھی لبنان کے وزیراعظم ہیں وہ وطن واپس آجائیں ۔

سید حسن نصر اللہ نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی، ایران کے صدراورعوام کو تعزیت پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button