دنیا

برطانوی دولت مشترکہ آفس بحرینی حقوق رہنما کیخلاف کیس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے

لندن : برطانیہ کے غیر ملکی اور دولت مشترکہ کے دفتر (ایف سی او) کا کہنا ہے کہ وہ بحرین کے انسانی حقوق کے ممتاز رہنما، نبیل رجب پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے مقدمے کی سماعت کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور مشاہدہ کررہا ہے ۔

نبیل رجب کو اتوار کو عدالت میں پیش ک کیا جائے گا ان کے مقدمے کی سماعت اتوار کو ہوگی اور پہلے بھی اس مقدمے کی کاروائی کو بغیر کسی خاص وجہ کے تین بار ملتوی کیا جا چکا ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق نبیل رجب کیس کے بارے میں بین الاقوامی انکوائری کے بارے تحریری خط کے جواب میں برطانیہ کے غیر ملکی اور دولت مشترکہ آفس (یف سی سی ) لارڈ آف وبلدسن طارق محمود احمدنے کہا ہے کہ برطانیہ بار ہا نبیل رجب کے کیس کے معاملے کو بحرینی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر اٹھا چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ برطانیہ ہمیشہ بحرینی حکومت سے تمام شہریوں کے حقوق، بشمول اظہار کی آزادی سمیت احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتاآیا ہے۔

یاد رہے کہ نبیل رجب کو حکومتی بے بنیاد الزامات میں جولائی 2017میں دو سالہ جیل کی سزا سنائی سنائی جا چکی ہے جبکہ اب نبیل رجب کو یمن پر سعودی بمباری کے الزامات پر تنقید کرنے والے ٹویٹس پر 15 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔

برطانیہ بحرینی حکومت کے ایک کلیدی اتحادی ہونے کے ناطے انسانی حقوق گروہوں کی تنقید کی لہر میں ہے، وہ برطانیہ پر الزام عائد کرتے ہیں کہ لندن تجارت اور ہتھیار کے بدلے میں حکومت کے بدعنوانیوں کی پردہ پوشی کے جرم کا مرتکب ہوتا آرہا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button