متفرقہ
کشمیرمیں 5 علیحدگی پسند ہلاک
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو جھڑپ اور سرچ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا۔ ہندوستانی فوج کشمیر میں علیحدگی پسند تحریک کو دبانے کے لئے پوری طاقت اور قدرت کا استعمال کررہی ہے۔