لبنان

سعودی عرب لبنان کیخلاف ناکام سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی تحریک مقاومت حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے کہاہےکہ لبنانی عوام وحکومت کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں اورمنصوبےکبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

جنوبی لبنان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک مقاومت حزب اللہ کے ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ ’’علی الداموش‘‘نےکہا کہ سعودی عرب اورصیہونی رژیم کے درمیان قریبی تعاون کا مقصد لبنان میں تحریک مقاومت حزب اللہ کو چوٹ پہنچانا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لبنان کے خلاف سعودی عرب کی دھمکیوں اوراقدامات کا ایک اورمقصد اسلامی مقاومت جو سعودی عرب کے پراکسی دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کو اسلامی مقاومت کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کی طرف سے نشانہ بنایا گیا اوراسی بناء پر ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں آل سعود خاندان کی دشمنی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں دہشتگردوں کو بھیج کر سعودی عرب نے اسلامی مقاومت کو نابود کرنے کی مذموم کوشش کی اوراب یہ رژیم لبنان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی مقاومت کے خلاف سعودی عرب کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں ہے اورمقاومت کو اس لئے نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ ہم نے اُمت اسلامیہ کے مرکزی مسائل بشمول فلسطینی کازکی حمایت سے دستبردار ہونا قبول نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکمران فلسطینی کاز کو سبوتاژ کرکے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے میں لگے ہیں تاہم ان کی اسلام دشمنی کھل کر عوام پر عیاں ہوچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آل سعود حکومت اسلامی مقاومت کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کرکے ان سے ان کے ہتھیار چھیننا چاہتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button