لبنان

سعد حریری کے استعفے کا مقصد فتنہ انگیزی پھیلانا تھا: اہلسنت عالم دین

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہاہےکہ وزیر اعظم سعد حریری کے استعفے کا مقصد ملک میں فتنہ انگیزی پھیلا کر امن وسیکورٹی کو درہم برہم کرنا تھا۔’’شیخ مہر ‘‘نے کہاکہ وزیر اعظم سعد حریری کے استعفے کا مقصد ملک میں فتنہ انگیزی پھیلا کر امن وسیکورٹی کو درہم برہم کرنا تھا۔

انہوں نے سعودی عرب کے اقدامات کو لبنان کی خودمختاری ،استقلال اورعوام کے خلاف ننگی جارحیت قراردیتے ہوئے کہاکہ شام ،یمن ،عراق اوردیگر علاقائی ممالک میں شکستوں کا انتقام آل سعود حکومت لبنان میں مداخلت کرکے لینا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعود حریری کے بعد صدر مائیکل اون نے حالات کو جسطرح سے سنبھالا ہے وہ قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعد حریری کے استعفے کا مقصد لبنان میں فتنہ انگیزی اورکشیدگی کو ہوا دینا تھا لیکن صدر اورپارلیمنٹ اسپیکر قومی اتحاد کو برقراررکھنے میں کامیاب ہوئے اورلبنان ایک بار پھر دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام کرنے میں کامیاب رہا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنانی فوج،عوام اورتحریک مقاومت ایک دوسرے کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں کہاکہ لبنانی عوام نے دشمنوں کے منصوبوں کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اورلبنان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے والی قوتوں کو ایک شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button