ایران

ایران میں رحمۃ للعالمین حضرت محمد (ص) کی رحلت اور حضرت امام حسن کا یوم شہادت منایا گيا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، اور مشہد ،اصفہان، تبریز ، گلستان ، یزد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو آقائے دوجہاں اور رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس ا اور جلوس عزا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے گئے اس موقع پر عزاداروں نے سینہ زنی اور گریہ و ماتم کیا۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام (ص) کے اخلاق ، سیرت اور شان و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button