ناصر شیرازی کی عدم بازیابی کے خلاف آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کا یوم احتجاج منانے کا اعلان

16 نومبر, 2017 10:27

شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سیدناصر عباس شیرازی کی عدم بازیابی کے خلاف آئی ایس او کراچی ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن نے کل بروز جمعہ یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کراچی اور ایم ڈبلیو ایم کراچی نے جمعہ ۱۷ نومبر کو شہر بھر کی جامع مساجد کے باہر بعد از نمازِجمعہ احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ،جس میں مرکزی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ، ناظم آباد کے باہر منعقد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ناصر شیرازی کی گمشدگی کو۱۵ روز گزرنے کے باوجود ان کی رانا ثناء اللہ اور رائے طاہر کے عقوبت خانے سے عدالتی حکم کے باوجود بازیابی نہ کروائی جا سکی ہے۔

7:15 شام جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔