ناصر شیرازی اغواء کیس : لاھور ھائی کورٹ نے ۲۲ نومبر کو تمام ایجنسیوں کو طلب کرلیا

16 نومبر, 2017 09:04

 شیعت نیوز: ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی کو ۱۵ روز مکمل ہو گئے اور پنجاب حکومت عدالتی احکامات کے باوجود ناصر شیرازی کو رانا ثنا ء اللہ اور رائے طاہر کی غیر قانونی قید ےسے بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے نہ پیش کر سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ناصر شیرازی اغواء کیس کی سماعت آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس قاضی محمد امین کی عدالت میں ہوئی ۔سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور نے ایک بار پھر عدالت کے سامنے اپنی معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناصر شیرازی کا پتہ نہیں چلا سکے لہٰذا ہمیں مزید مہلت دی جائے ۔ معزز جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دار الحکومت سے بند ہ غائب ہوجاتا ہے اور پولیس کے حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے مزید مہلت دیتے ہوئے تمام سرکاری ایجینسیوں کے حکام کو ۲۲ نومبر کو طلب کر لیا ہے ۔

8:46 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔