متفرقہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں متعدد حریت رہنما گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے میر واعظ عمر فاروق اور یسین ملک سمیت متعدد حریت رہنماؤں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر پولیس نے میر واعظ عمرفاروق اور یسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کو احتجاجی مارچ کرنے پر گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ مارچ میں کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہندوستان کے خلاف احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے جیلوں میں قید کشمیریوں کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر میں اشتعال پیدا کررہا ہے ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام محض ایک خواب ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button