ایران

بین الاقوامی "محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس” میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء شریک ہوں گے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

محبان اہلبیت اسمبلی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ محبانِ اہلبیت اور مسئلہ تکفیر کانفرنس میں 90 ممالک سے 500 شیعہ سنی علماء نے شرکت کریں گے جبکہ یہ اجلاس ایران کی تاریخ میں بے مثال ہوگا۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس 22 اور 23 نومبر کو تہران میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف زبانوں میں 250 کالم لکھے گئے ہیں، جن پر اس اجلاس کے دوران بحث کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تکفیریت سے مقابلے اور مسلمانوں میں اتحاد کے لیے درکار اقدامات اس کانفرنس کا موضوع ہو گا، اس اجلاس میں علاقائی مسائل بھی زیر غور قرار پائیں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد مکتب اہلبیت علیہم السلام کا تعارف، امت مسلمہ میں وحدت، اور تکفیریت سے مقابلے کے طریقوں کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button