پنجاب حکومت ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے اغوا کی ذمہ دار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا بلاول ہاوس لاہور میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات۔ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے اور پنجاب حکومت ایم ڈبلیوایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے اغوا کی ذمہ دار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی ن لیگ کے نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی بازیابی کے لئے قومی اسمبلی،سینٹ اور سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائے گی۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے چئیرمین پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضیاءکی باقیات ہم پر جبر تشدد کرکے ہمیں اپنے سامنے سر تسلیم خم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری قوتوں کو ن لیگ کی ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اس وقت پاکستان مشکل دور سے گذر رہا ہےاورایسے میں ن لیگ کی جانب سے اداروں کو بدنام کرنا اور سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کاتوائیاں انکی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔