دنیا

سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والا عرب اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہےیہ اتحاد امریکہ کے اشارے پر تشکیل دیا گيا ہے جسکا فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ عرب ڈکٹیٹر حکومتوں کو عالمی اداروں میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ ماضی میں بھی آل سعود نے سرزمین حجاز پر مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے حجاز کا نام تبدیل کرکے سعودی عرب رکھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ عرب تاریخ آل سعود کے سنگین اور ہولناک جرائم سے بھی بھری پڑی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button