لبنان

عرب لیگ نے لبنان کی رکنیت معطل کرنے کے سعودی مطالبے کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے لبنان کی رکنت معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم تنظیم کے دیگر رکن ملکوں نے اس کی سختی کے ساتھ مخالفت کی ہے۔
اخبار کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کی درخواست کو عرب لیگ کی کونسل میں اٹھانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

مصری صدر کا کہنا تھا کہ شام کے بعد لبنان کی بے دخلی سے عرب لیگ مزید کمزور پڑ جائے گی۔
دوسری جانب عراق اور قطر نے خبردار کیا ہے کہ لبنان کے اخراج کی صورت میں وہ بھی عرب لیگ سے باہر نکل جائے گے جبکہ کویت نے بھی عرب لیگ میں لبنان کی رکنیت معطل کیے جانے کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button