متفرقہ

اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیریوں کے نصب العین کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ

کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل کی رہائشگاہ پر ایک تقریب ہوئی۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے تسنیم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکشمیریوں کے نصب العین کی مسلسل حمایت پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسلامی تعاون تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور انہیں شہید کیاجارہا ہے۔ سفیر نے کشمیریوں کیلئے پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے امن و سلامتی یونٹ کے سربراہ Askar Mussinov نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کشمیریوں کے نصب العین کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button