سعودی عرب

فرانسیسی صدر امینوئل مکرون سعودی عرب پہنچ گئے

فرانسیسی صدربغیر بتائے اچانک ریاض پہنچ کر سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر امینوئل مکرون غیراعلانیہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینوئل مکرون یمن میں امداد روکے جانےسے پیدا ہونے والے بحران پربھی بات کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق فرانسیسی صدر امینوئل مکرون نے سعودی شہزادے ولی عہد محمد بن سلمان سےملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے،،فرانسیسی صدر نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقات میں ایران اورسعودی عرب کےدرمیان جاری کشیدگی زیربحث آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button