لبنان

داعش کا سربراہ ابوبکرالبغدادی شام میں دیکھا گیا،حزب اللہ

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والی ایک نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی شامی شہر البو کمال میں موجودگی کو رپورٹ کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا ابوبکرالبغدادی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج نے البو کمال پر گزشتہ روز چڑھائی کرتے ہوئے، البوکمال سے جنگجووں کے مکمل خاتمے کے علاوہ سارے ملک میں داعش کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

شامی سرحدی شہر البو کمال وہ آخری شہر تھا، جو داعش کے کنٹرول میں تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button