لبنان

سعودیہ نے لبنان پہ حملے کیلے اسرائیل کو کڑوڑوں ڈالرز کی افر کی ہے۔ سید حسن نصراللہ

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے سعودی چہرے سے نقاب الٹتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کو لبنان پر حملے کے لئے اکسا رہا ہے۔جنوبی بیروت میں اربعین حسینی کے موقع پر عزاداروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹھوس معلومات ہیں کہ سعودیہ نے لبنان پر حملے کے لئے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی پیشکش کی ہے اور اس وقت اسرائیل میں  اسوقت سعودی عرب کی اس آفر کو لیکر بحث چل رہی ہے۔ انہوں نےصراحت کے ساتھ کہا کہ سن دو ہزار چھے میں بھی سعودی عرب کے کہنے پر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیل اور سعودیہ جان لیں کہ حزب اللہ کو ختم کرنا ناممکن ہے۔ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کے متعلق بات کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ سعودیہ نے سعد حریری سے جبرا استعفی دلوایا ہے جو ہمیں آئین و قانون کے مطابق قابل قبول نہیں ہے ۔سعودی اس استعفے کے ذریعے لبنان میں ناامنی چاہتے ہیں۔ ہم عالمی سطح پر سعد حریری کی رہائی اور ملک واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعد الحریری سعودی عرب کے ہاتھوں گرفتار ہے سعودیہ کی جانب سے سعد حریری کی توہین پورے لبنانیوں کی توہین ہے- اسرائیل کو لبنان پہ حملے کہ لیے اکسا کر بھی سعودی عرب لبنان کہ عوام سے کھلی دشمنی کا ثبوت دے رھا ھے جسکے بارے میں لبنانی عوام کو خبردار رہنا ہوگا ۔ یمن پر مسلط کرڈھائی سالہ سعودی جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یمنی اب میزائل اور ڈرون کی پروڈکشن کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سعودیہ یمنی میزائلوں کے بارے میں حزب اللہ اور ایران پر الزام لگا رہا ہے جو دراصل جنگ میں ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ داعش کا مکمل خاتمہ قریب ھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button