ظالموں کے ظلم و بربریت کے آگے مرعوب نہیں ہونگے۔ انصر مہدی مرکزی صد ر آئی ایس او
شیعت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس میں نماز ظہرین کے بعد عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی میں پنجاب حکومت ملوث ہے، ملت جعفریہ کو پنجاب میں دہشتگردوں کیساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی بربریت کا بھی سامنا ہے، جنازے بھی ہم اٹھائیں اور اسیر بھی ہم ہوں یہ کہاں کا انصاف ہے، چہلم کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اور قوم کو ملک بھر میں سڑکوں پر نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا، آج حکومت ہمیں اسی حب الوطنی کی سزا دے رہی ہے، جب ملک پر کرپٹ اور قاتل حکمران مسلط ہوں تو مظلوم کس سے انصاف مانگیں، ہم ان ظالموں کے ظلم و بربریت کے آگے مرعوب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ اپنے بے گناہ گمشدہ رہنما سید ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے ہر قسم کی آئینی قانونی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جلوس میں موجود عزاداران نے سید ناصر شیرازی کی جبری گمشدگی کیخلاف لبیک یاحسینؑ کے نعروں کیساتھ صدائے احتجاج بلند کی۔