مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہنما سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں قائم الجلزون پناہ گزین کیمپ میں چھاپے کے دوران حماس رہنما الشیخ باجس نخلہ کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے کیمپ کا محاصرہ کرکے کئی گھنٹے تک فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران صیہونی فوج کے کئی اہلکار الشیخ باجس نخلہ کے گھر میں گھس گئے۔ گھر کی جامہ تلاشی لینے کے بعد الشیخ نخلہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کے علاقے کفر مالک سے شہید مروان القواسمہ کے دو قرینی رشتہ داروں احمد ابو جمیل اورایک دوسرے فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔

رام اللہ میں سلواد کے مقام سے صیہونی فوج نےعبدالرحیم بسام حماد کو حراست میں لیا۔ بسام حماد کا ایک بھائی انس حماد صہیونی فوج پر فدائی حملے میں شہید ہوچکا ہے۔

ادھر صیہونی فوج نے ایک دوسرے فلسطینی نوجوان نعمان حامد کو اس کے گھر سے اٹھا کر غائب کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button